ایک پیاری سی لڑکی
وہ بہت اچھی لڑکی ہے ۔ اسکی صورت ، اسکی باتیں اسکا لکھنا اس کا مشورہ ، کیا کہوں کتنا اعلیٰ ظرف ہے اس کا ۔ میں نے تو اسے سب کی طرح ایک عام سی لڑکی سمجھ رکھا تھا ۔ مگر آج ایک ایسا سانحہ ہوا کہ خیالات بدل گئے ۔ نئی امنگ جاگ اٹھی ۔ مجھے اس کی باتوں نے اور زیادہ مہمیز کردیا ، میرے اندر کے تلاطم کو تبسم میں بدل دیا ....
انسان ایک اخلاقی وجود ہے ۔ آدمی میں اخلاق آ جائے تو وہ بلند ہو کر انسان بن جاتا ہے ۔ یہ انسانی اخلاق باقی ہے تو دنیا کا وجود بھی باقی ہے ۔ نہایت فرزانہ قسم کی شخصیت جو ایک پیاری سی لڑکی کی شکل میں میرے سامنے تھی یوں گویا ہوئی کہ پھول جھڑنے لگی ۔ اس نے جب مجھ سے کلام کیا تو بصد احترام و آداب میری فکر و خیال کو سراہتے ہوئے میرے حق میں دعاؤں کی برسات کردی ۔ کلام کا آغاز میرے آزمودہ کار استاد کے بارے میں سوال کرتے ہوئے ہوا ۔ پیاری سی لڑکی نے کہا ، میں کہہ رہی تھی کہ آپ کے اشعار بہت اعلیٰ ہوتے ہیں ۔ میں نے شکریہ ادا کیا ۔ پھر ایک اور سوال پیاری لڑکی کی طرف سے آیا ۔ آپ اپنے اشعار کی اصلاح کس استاد سے لیتے ہیں ؟ میں نے منفعل سے کہا : ویسے تو استاد کوئی نہیں ہے پر ایک صاحب فکر شخص ہیں جو ابھی ہی میرے رابطے میں آئے ہیں اور مجھ پر کرم کرتے ہیں . ان کا نام محمد ریاض کرمانی ہے اور شمیم تخلص کرتے ہیں ۔ ان کا تعلق شہرِ علم و فکر علی گڑھ سے ہیں .... واہ ماشاء اللّہ یہی میں پوچھنا چاہتی تھی ۔ ان شاء اللّہ آپ بہت بڑے شاعر بنیں گے اور لوگوں کو آپ سے بہت فائدہ پہنچے گا ۔ بس آپ اشعار کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کرتے رہیں ....میں نے خوش دلی سے کہا : آپ کی محبتوں کا مقروض ہوں ، مولا آپ کو خوش رکھے .... جی آمین ۔۔
جب آپ جیسی ہستیاں ہم جیسے کج اداؤں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں تو امنگ آتی ہے کچھ کرنا ہوگا ، اور اچھا کرنا ہوگا
جی بلکل کرنا ہی ہوگا آپ کو ، کیونکہ آپ جیسے جوان ہی میرے دیش کو جہالت سے نکال سکتے ہیں
اللّہ ، یااللّہ ، مولا ہمیں نیک جوئی کا موقع عنایت کرے
آمین
ان شاء اللّہ آپ بہت آگے جاؤگے میری دعا آپ کے ساتھ ہے
آمین ثمہ آمین خدا مدد کرے آگے جانے میں ۔
خدا آپ کو شاد رکھے اور آپ سے راضی ہو پیاری
معلوم ہے شاعری کیلئے کوئی مستند استاد آج تک مجھے میسر نہیں آیا ، بلکہ مجھے جب استاد کی زیادہ ضرورت تھی تب استاد الشعراء میری طرف نظر تک نہیں کرتے تھے
اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے
یہ شعر کہہ کر اس پیاری سی لڑکی نے مجھے حوصلہ دیا اور میرے مستند استاد نہ ہونے پر شاید زیادہ زور نہیں دیا یا پھر اس پر سوچا ہی نہیں
میں نے اپنی نظم کا ایک شعر سنایا
اے خدا ایک واحد تیرے نام پر
چلنا آتا نہیں کرتا پرواز ہوں
ہاں میں شہباز ہوں ہاں میں شہباز ہوں
✓ماشاء اللّہ بہت بہت بہت اعلیٰ ۔ اللّہ آپ کو دونوں جہانوں میں کامیاب کرے
آمین ثمہ آمین
آپ کی فکر بہت بلند ہے قابلِ ستائش ہیں آپ کے خیالات
آج آپ سے بہت دعائیں بہت پیار اور بہت امیدیں مل رہی ہیں خدا سلامت رکھے
میرے خیالات بہت اچھے ہیں ، یہ سب کہتے ہیں ۔ مجھے بس موقع ملے تو کچھ کام عمل میں لاؤں ۔ لیکن میں آپ کو یہ ضرور بتاؤں گی کہ آپ بہت آگے جائیں گے بس ایمانداری کے ساتھ محنت کرتے رہیں پوری ایمانداری کے ساتھ
ایمانداری تو ہے پر ذرا سا کم ظرف و کند ذہن ہوں ، کم عقل ہوں
نہیں نہیں ایسا نہیں ہے
دراصل میں کبھی کبھی حالات سے خاموش ہو جاتا ہوں ۔
جی ۔۔۔ ہونا چاہیے حالات سے خاموش ہوجائیں ، کیونکہ حالات ہمیشہ یکساں نہیں رہتے اور جناب ہر حالت کو بدلنا ہی ہوتا ہے وہ چاہے خوشی کی ہو یا غم کی
آپ نے اتنی دعائیں دی ہیں اسی لئے کہہ رہا ہوں کہ میں وہاں پر کھڑا ہوں جہاں سے زندگی کے آخری بلند ترین مقام تک پہنچنا ہے ۔ یہاں سے آگے ہی جانا ہے کسی بھی صورت۔
جی بالکل آپ آگے جائیں میری دعائیں ہیں آپ کے ساتھ آپ مہربانی کر کے محنت کو جاری رکھیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے آپ کو اپنے لئے اور ہم لوگوں کیلئے
ان شاء اللّہ ..... مجھے آپ سے مثبت خوشبو مل رہی ہے ۔ معلوم ہے آج تک اس لہجے میں کسی نے بات نہیں کی مجھ سے ، آنکھوں میں اشک آرہے ہیں
ایسی بات نہیں ہے آپ بہت اچھے ہیں سچ میں آپ اپنی زندگی میں آگے ہی بڑھیں بس ۔
خدا آپ کو ہر خوشی سے نوازے پیاری ... آمین
آمین
آپ حوصلہ کبھی نہ ہارنا دکھ مصیبت پریشانیاں آتی ہیں جانے کیلئے ۔ آپ بس آگے بڑھیں اور کوئی ایسی چیز یا بات ہو تو مجھے بتائیں ان شاء اللّہ کوشش رہے گی کہ مدد ضرور کرونگی ، ضرور .....اس پیاری سی لڑکی کے اتنے کلمات کے بعد مجھے پھر سے میرا ہی ایک شعر یاد آیا
کبھی خالدؔ تھکے کیوں راہ چلتے
میں گھر میں سب کا حوصلہ ہو
بس میرے حق میں دعا کریں محترمہ کہ مولا میرے گرم لہو کی حفاظت کرے...میں نے اپنے حالات سے تنگ آکر ایک افسانچہ لکھا تھا جو آج تک کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ اب میں نے اس پیاری سی لڑکی کو شریک کرلیا ۔
جی ایسے ہی حوصلے رکھئے
اس پیاری سی لڑکی کی فطرت پر میں نے کہا ابھی دنیا باقی رہے گی آپ جیسے لوگ موجود ہیں یہاں
جی ابھی اچھے لوگ ہیں اسی لئے دنیا قائم ہے
آپ اپنی محنت پر دھیان دیں آپ نے جو افسانچہ مجھے بھیجا ہے میں اسے پڑھ کر بتاتی ہوں ۔ ذرا انتظار کریں ۔
جی میں منتظر ہوں
بہت ہی بہترین
بہت ہی عمدہ
اپنے بھر پور احساسات و جذبات کے ساتھ آپ نے تحریر کو قلم بند کیا ہے۔
اس تحریر میں آپکے حالات کا اندازا لگایا جاسکتا ہے۔
آپکی اس تحریر کو پڑھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپنے قاری کے جذبات و احساسات کو محسوس کیا ہے اور اسے قاری کے پیش نظر کردیا۔مجھے بہت اچھی لگی آپکی تحریر
سچ میں۔
آپ نے حقیقت کو بیان کیا ہے ۔
میں آپکی اس تحریر کی بہت قدر کرتی ہو اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی زندگی میں آگے بڑھیں اور آپ اپنی مدد خود کریں اللّہ آپ کا مدگار ہوگا
خدا کی قسم میرے پاس الفاظ نہیں آپ کے انسانی مقام کو بیان کرنے کیلئے آپ اخلاقی وجود کی شان ہیں اور آپ سے اتنی دعا اتنا پیار اور اتنی محبتیں ملیں ۔ ویسے تو کئی لوگوں سے دعائیں اور پیار ملے پر حق پر منبی آپ کی عنایات ہے... میں کبھی حق ادا نہیں کر سکتا .... میں مقروض ہوگیا آپ کا ...
اتنی تعریف نہ کریں میری ۔ میں ایسی ہی ہوں حوصلہ دیتی ہوں کہ کہیں میرے حوصلہ دینے سے کسی کا بھلا ہوجائے تو یہ میرے لئے باعث فخر ہوگا
میرے پاس الفاظ کم ہیں کہ کچھ کہوں آخر آج کل حوصلہ دیتا کون ہے
جی بالکل سچ کہا .... خیر جناب اللّہ جسے چاہتا ہے اسے ہی آزمائش میں ڈال دیتا ہے آپ مجھے ابھی شکریہ نہ کہیں ۔اس روز کہیے گا جب کچھ بن جائیے گا
اللّہ کی مصلحت وہی جانے ہمیں تو بس تیار رہنا ہے پر آپ ہمیشہ میرے رابطے میں رہیے گا
باتیں طویل ہورہی تھی وہ پوشیدہ لڑکی مجھے حوصلے پر حوصلے دئے جا رہی تھی میں بھی اس سے حوصلہ پا رہا تھا بہت اچھا لگ رہا تھا اس کا قرینہِ عمل اور اخلاقیات مجھے دنیا کی تمام برائی سے مبرا کر رہے تھے ۔ مجھے اس پوشیدہ لڑکی نے کہا شاعری بہت طرح کی ہوتی ہے آپ شاعری کرنا پر اس قسم کی کرنا کہ آپ کا وقت ضائع نہ ہو اور آپ کے الفاظ میں اتنی تاثیر ہو کہ پڑھ کر سلیقہ حیات اور اطوار زندگی کے ساتھ ساتھ اپنے معبودِ حقیقی سے قربت بڑھے اور لوگوں کی اصلاح ہو سکے
ہم اس وقت تک انتظار کریں گے جب تک آپ کچھ بن نہ جائیں۔ اور بارگاہ الہی میں دعا بھی کریں گے کہ آپ افتخار کا باعث بنیں اور ترقی کریں...
شہباز خالد کلکتوی
تبصرے