یادگارستان
کیا خبر تھی گزشتہ شام کچھ ایسا ہوگا جو یادگار ہوجائے ۔ میں نے۔ آج تک سیکڑوں بچوں اور بچیوں کو پڑھایا ہے ,بفضلِ خدا لیکن وہ بچیاں جن کا گریجویشن مکمل ہوا ان میں یاسمین خاتون ، حلیمہ سلطان ، آفیہ انجم ،زیبا ناز ، شبنم پروین ، رابعہ خاتون ، نازنیں بانو اور نیلوفر عشرت شامل ہیں سبھی بچیاں کل یعنی 4 ستمبر 2024 بدھ کی شام میرے گھر آئیں ۔ وہ مجھے جذباتی کرگئیں ، اپنی جانب سے مجھے تحفہ پیش کیا اور کیک کا انتظام بھی تھا ۔ اسے کیسے بھول سکتا ہوں ۔۔۔ اس دن سے قبل رات کے 1 بجے کے قریب شبنم کا مجھے پیغام آیا بھائی۔۔۔۔ میں نے جواباً کہا شبنم اور پھر مجھے نیند آگئی صبح اٹھ کر دیکھتا ہوں کہ ناراضگی کے سبب کچھ ایسے میسج تھے جو ڈلیٹ کیے جا چکے تھے ایک میسج باقی تھا جس میں یہ لکھا تھا کہ بھائی مجھے جب بھی ضرورت پڑتی ہے آپ میرے میسج کو نہیں دیکھتے ہیں ۔ مجھے حیرت ہوئی ۔۔۔ شبنم میسج کیوں ڈلیٹ کی ؟ کیا بات ہے ؟ میں نے پوچھا اور وہ خفگی میں بولی کچھ بات تھی خیر اب گھر آ کر کروں گی شام کے وقت ، بھائی بات ایسی ہے کہ آپ ناراض بھی ہوسکتے ہیں ۔ اس جملے سے میں ذرا پریشان ہوا ۔۔ شبنم ای...