ماب لنچنگ
افسانہ **ماب لنچنگ** سہما ہوا ہوں اور بہت تھک گیا ہوں ابھی ذرا مجھے بیٹھنے دو اور تھوڑا پانی پلا دو ۔ میں نے گھبراتے ہوئے اپنے گھر پر پہنچتے ہی کہا .... کیا ہوگیا ایسا ؟ آپ تو ایسا کر رہے ہیں جیسے معلوم نہیں کیا ہوگیا ہو ، کوثر نے مجھے ٹوکا ۔ کوثر میرا چھوٹا بھائی ہے یہ مجھے بہت عزیز ہے ۔ وہ مجھ سے کافی مختلف ہے ۔ وہ یہ سب نہیں سوچتا جو میں سوچتا ہوں وہ سب دیکھتا ہی نہیں جو میں دیکھتا ہوں ۔ وہ مجھے ایسی حالت میں دیکھ کر بھی گمان کرنے سے قاصر رہا کہ بات کیا ہوگی ۔ وہ یہی سوچا کرتا تھا کیسی ہی بات ہو بھائی مجھے تو بتائیں گے نہیں ۔ اسی لئے چبھتی ہوئی بات کرتا تھا کہ کسی طرح بات معلوم کرلوں ۔ اچانک ابّو بھی بالکل میری ہی صورت گھبرائے ہوئے گھر میں داخل ہوئے انکی آنکھوں میں کوئی پریشانی اور پیشانی پر پسینے کے قطرات تھے ۔ ان کے بھی لب پیاس سے سوکھے ہوئے تھے ۔ وہ کسی سے گویا ہوئے بغیر بیٹھ گئے ۔ کوثر کے چہرے سے ظاہر ...